تفصیلات کے مطابق شہروز کاشف کے والد کاشف سلمان کا کہنا ہے کہ شہروز کاشف چوتھے سے تیسرے کیمپ میں آتے دکھائی دیے ہیں، شہروز اور ان کے ساتھی فضل کیمپ تھری کی طرف جا رہے ہیں۔
کاشف سلمان نے کہا کہ شہروز اور ان کے ساتھی کی کسی نے مدد نہیں کی، شہروز کاشف اور ان کے ساتھی اپنی مدد آپ کے تحت کیمپ تھری پہنچ رہے ہیں۔ بیٹے اور ان کے ساتھی کو ریسکیو نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ شہروز کاشف نے گزشتہ صبح نانگاپربت چوٹی سر کی تھی اور شہروز کاشف نے نانگاپربت چوٹی سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
شہروز کاشف دنیا کی 8000 میٹر سے بلند 14 چوٹیوں میں سے 8 کو سر کر چکے ہیں اور کم عمر ترین پاکستانی کوہ پیما بھی ہیں۔