لالی ووڈ کوئین صائمہ نور کی بھی انسٹاگرام پر انٹری،ویڈیو وائرل

لالی ووڈ کوئین صائمہ نور کی بھی انسٹاگرام پر انٹری،ویڈیو وائرل
ایک نیوز نیوز: لالی ووڈ کوئین صائمہ نور نے انسٹا گرام جوائن کر لیا،جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے.

تفصیلات کے مطابق شہرت کے عروج پر پہنچنے والی صائمہ نور اب اپنے کیریئر کے ایک ایسے موڑ پر پہنچ چکی ہیں جہاں پاکستانی سنیما میں ان کی شراکت کے لیے ان کا احترام کیا جاتا ہے۔
پاکستان فلم انڈسٹری میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے والی اداکارہ صائمہ نور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنا آفیشل اکاؤنٹ بنا لیا ہے۔
انسٹا گرام پر اپنی پہلی ویڈیو میں صائمہ نور نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اس پلیٹ فارم میں شامل ہوئی ہیں کیونکہ مداح کافی عرصے سے اُن سے اسرار کر رہے تھے۔
صائمہ نور نے کہا ہے کہ یہ اُن کے آفیشل انسٹا گرام اکاؤنٹ ہے جسے وہ خود چلائیں گی۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ میں نے باضابطہ طور پر سوشل میڈیا کی دنیا میں اپنا پہلا قدم رکھا ہے۔



واضح رہے کہ صائمہ نور نے 1990ء میں لالی ووڈ میں قدم رکھا تھا اور بہت جلد پنجابی فلموں کی صفِ اوّل کی اداکارہ بن گئی تھیں اور آج بھی ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری سے لوگوں کے دلوں پر راج کر رہی ہیں۔