ٹھٹھہ میں برساتی ریلے سے متاثرہ ریلوے ٹریک بحال

Jul 06, 2022 | 09:31 AM

JAWAD MALIK
ایک نیوز نیوز: حیدرآباد سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں شدید بارش کے بعد ٹھٹھہ میں جھمپیر اور میٹنگ (Meting ) اسٹیشن کے درمیان برساتی ریلے سے متاثرہ اپ ریلوے ٹریک بحال کردیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق ریلوے ٹریک بحال ہونے کے بعد کراچی سے ٹرینیں اندرونِ ملک روانہ ہوگئی ہیں۔
ریلوے لائنیں متاثر ہونے سے کراچی آنے اور جانے والی 14 ٹرینیں مختلف اسٹیشنز پر روک لی گئی تھیں۔
شدید گرمی اور حبس میں مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، کراچی کینٹ اسٹیشن پر مسافروں نے احتجاج بھی کیا۔
ریلوے حکام کے مطابق میٹنگ اور جھمپیر ریلوے اسٹیشن کے درمیان اپ اور ڈاؤن ٹریک کے نیچے سے پانی کا ریلہ مٹی بہا لے گیا تھا۔
مزیدخبریں