تفصیلات کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں ہوٹل کے باہر ڈبل کیبن گاڑی کو آکر رکتے دیکھا جاسکتا ہے۔
سادہ لباس افراد ہوٹل میں داخل ہوئے اور حلیم شیخ کو اپنے ساتھ لے گئے۔ حلیم عادل شیخ گزشتہ روز لاہور پہنچے تھے۔
قبل ازیں ترجمان حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ انہیں ان کے ایک عزیز کے گھر سے حراست میں لیا گیا۔ حلیم عادل شیخ کو حراست میں لینے والوں کا تعلق کس ادارے سے تھا وہ نہیں بتایا گیا۔
سادہ لباس میں ملبوس نامعلوم افراد اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ کو لاہور سے گرفتار کر کے لے گئے،
#PakistanUnderFascism pic.twitter.com/xtuJDrhvDo— PTI Karachi Official (@PTI_KHI) July 5, 2022
حلیم عادل شیخ کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اس بیان پر پولیس کی تاحال تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔
سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کہیں ظاہر نہیں کی جارہی۔
انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ سندھ حکومت کے جرائم پیشہ افراد نے انہیں اغوا کیا ہے۔ کسی بھی قسم کا نقصان ہوا تو ذمہ دار سندھ حکومت ہوگی۔
#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور نے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ لاہور سے گرفتار کر لیا ہے
— Hamna _ (@Hamnabasharat99) July 6, 2022
Martial Law had been imposed with Dummy Civilian face & they can do anything despite Court Orders. Is there any limit to this fascism. Why not impose military rule. The courts are also powerless pic.twitter.com/V2S9SyLQRm