نیوزی لینڈ مرد اور خواتین کرکٹرز کو برابر کے معاوضے دینے والا پہلا ملک

Jul 06, 2022 | 03:10 AM

Waleed shahzad
ایک نیوز نیوز:اب مردوں اور عورتوں کو کام کا برابر معاوضہ ملے گا، نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کر لیا، نیوزی لینڈ مرد اور خواتین کرکٹرز کو برابر کے معاوضے دینے والا پہلا ملک بن گیا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کی طرف سے کئے گئے نئے معاہدے کے تحت ٹیسٹ میچ کھیلنے پر مرد اور خواتین کرکٹرز کو 10 ہزار 250 ڈالر ملیں گے۔ یہ رقم 21 لاکھ روپے سے زیادہ بنتی ہے۔ ون ڈے میچ کھیلنے پر 4 ہزار ڈالر ملیں گے۔ یہ رقم 8 لاکھ 20 ہزار روپے کے قریب بنتی ہے۔

ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے پر 2500 ڈالر ملیں گے۔ یہ رقم 5 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔ نیوزی لینڈ میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے پر بھی مرد اور خواتین کرکٹرز کو برابر کا معاوضہ ملے گا۔ اس سے قبل دیگر کرکٹ بورڈز کی طرح نیوزی لینڈ میں بھی خواتین کرکٹرز کو مرد کرکٹرز کی نسبت کم معاوضہ دیا جاتا تھا۔

مزیدخبریں