کوئٹہ کے وسطی علاقے جناح روڈ سے متصل سڑک سٹی نالے میں 2منشیات فروش گروپوں میں تصادم میں ایک شخص بھی جاں بحق ہوگیا۔
ملزمان بھاری اسلحے کے ساتھ سٹی نالے میں داخل ہوتے ہیں اور فائرنگ کرتے رہتے ہیں،ملزمان میں ایک گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا جس کے بعد وہ باآسانی وہاں سے فرار ہوگئے۔
پولیس نے واقعے کے بعد کارروائی کرتے ہوئے 25 مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
واضح رہے ملزمان وزیراعلیٰ ہاوس اور آئی جی آفس سے چند سو قدم دوری پر بلاخوف ایک گھنٹے تک فائرنگ کرتے رہے۔