عمران ریاض خان کی گرفتاری، رات گئے اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا حکم

Jul 06, 2022 | 00:38 AM

muhammad zeeshan
اسلام آباد ہائیکورٹ ایک مرتبہ پھر رات گئے کھل گئی،‏صحافی اور عمران ریاض کی لیگل ٹیم اسلام آباد ہائی کورٹ رات گئے پہنچے۔ عمران ریاض کے وکیل نے آئی جی پنجاب اور آئی جی اسلام آباد کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔

توہین عدالت کی درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ آئی جی پنجاب، آئی جی اسلام آباد اور ڈی سی اسلام آباد نے توہین عدالت کی۔ اسلام آبادہائیکورٹ توہین عدالت کرنے والے افسران کو طلب کرکے کارروائی کرے۔عمران ریاض خان کی فوری رہائی کا حکم دیا جائے۔
اسٹنٹ رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ اسد خان نے درخواست پر نمبر لگایا اور عمران ریاض توہین عدالت کیس چیف جسٹس اطہر من اللہ کو بھیج دیا ۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے رات گئے احکامات جاری کئے کہ آئی جی اسلام آباد وضاحت کرے عدالتی حکم عدولی کیوں ہوئی۔ بعدازاں عدالت نے آئی جی اسلام آباد کی جانب سے مجاز افسر صبح دس بجے طلب کرلیا۔درخواست پر مزید سماعت صبح دس بجے ہو گی۔



واضح رہے کہ اینکر عمران ریاض خان نے عدالت سے ضمانت کرا رکھی تھی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا تھا کہ جب بھی عمران ریاض خان کی گرفتاری کرنا ہوگی اس سے قبل آئی جی اسلام آباد کو آگاہ کیا جائے گا۔ اس کے بعد آئی جی اسلام آباد ہائیکورٹ سے اجازت لیں گے اور اس کے بعد گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔
مزیدخبریں