بورے والا ، بچی زیادتی کے بعد قتل

Jul 06, 2022 | 00:20 AM

Waleed shahzad
ایک نیوز نیوز:وہاڑی،بورے والا میں 12 سالہ لڑکی کے اغواء، مبینہ زیادتی اور قتل میں ملوث 17 سالہ ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ڈی پی او وہاڑی رانا شاہد پرویز نے سب ڈویژنل پولیس آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ 13 جون 2022 کو بورےوالا کے محلہ اقبال نگر کی گلی نمبر 7 کے رہائشی نذیر احمد کی پانچویں جماعت میں زیر تعلیم 12 سالہ بیٹی اچانک لاپتہ ہوگئی تھی۔
اس کے اغواء کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا۔
تاہم اغواء کے 8 روز بعد لڑکی کی نعش برآمد ہوئی تھی۔
پولیس نے مجرموں کی گرفتاری کے لیے 6 ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔

مزیدخبریں