طورخم بارڈر ایک بار پھر آمدورفت کے لیے بند

Jul 06, 2021 | 16:38 PM

admin
چمن: کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پاک افغان سرحد طورخم کو ایک بار پھر آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ طور ختم بارڈر کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی ہدایت پر بند کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر طورخم امیگریشن مرکز ہر طرح کی آمدورفت کے لیے اس وقت تک بند رہے گا جب تک این سی او سی کی طرح سے نئی ہدایات وزارت داخلہ کو موصول نہیں ہو جاتیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی طورخم بارڈر کو کورونا وائرس کی وجہ سے ہر طرح کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔



مزیدخبریں