پنجاب حکومت کا صوبے بھر میں نئی جیلیں بنانے کا اعلان

Jul 06, 2021 | 12:31 PM

admin
لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے جیلوں میں سہولیات کی فراہمی کے لیے بڑا اقدام اٹھا لیا ، ایڈیشنل سیکرٹری عاصم جاویدنے کہا ہے کہ پنجاب حکومت، صوبے بھر میں نئی جیلیں بنائے گی تاکہ جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں کو نہ رکھا جائے۔

اپنے بیان میں ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ عاصم جاویدنے کہا کہ جیلوں کو انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کے مطابق بنانے کے لیے کوششیں جاری رہیں گی۔ جیلوں کی تزئین و آرائش کے لئے کام ہو رہا ہے، انہوں نے کہا کہ جیلوں میں بند قیدیوں کی بیگمات سے ان کی ملاقات کے لیے الگ کمرے بنوائے جائیں گے۔ جیلوں میں قیدیوں کے کھانے کے لیے ہفتہ وار مینیو دیا جائے گا۔

ایڈیشنل سیکرٹری نے مزید بتایا کہ جیلوں میں بند قیدیوں کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف پراجیکٹس پر کام کر رہے ہیں۔جیلوں میں قیدیوں کے مطالعے کے لیے لائبریریاں قائم کی جائیں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جیلوں میں قیدیوں کی ماہر نفسیات سے کونسلنگ کروائی جائے گی تاکہ جرائم پیشہ افراد جرم کی دنیا کو چھوڑ سکیں۔قیدیوں کی فلاح و بہبود کے لیے دیگر فلاحی تنظیموں کی شراکت سے مختلف پراجیکٹس زیر غور ہیں۔

مزیدخبریں