ٹیسلا کا چین سے 16 لاکھ گاڑیاں واپس منگوانے کا اعلان

Jan 07, 2024 | 00:01 AM

ویب ڈیسک :امریکی الیکٹرک کار ساز کمپنی ٹیسلا نے حفاظتی خدشات کی وجہ سے چین سے اپنی 16 لاکھ سے زیادہ گاڑیاں واپس منگوانے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کےمطابق گاڑیاں واپس منگوانے سے ٹیسلا کمپنی کو اربوں ڈالرز کے نقصان کا خدشہ ہے۔اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن فار مارکیٹ ریگولیشن کے بیان کے مطابق 26 اکتوبر 2022ء سے 16 نومبر 2023ء تک تیارکردہ درآمدی ماڈل ایس اور ایکس کی 7 ہزار 538 گاڑیوں کو فوری طور پر واپس منگوایا جارہا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کاروں میں نقائص کی وجہ سے تصادم کے دوران گاڑیوں کے دروازے کھل سکتے ہیں، جس سے حفاظتی خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔کار ساز کمپنی کی بیجنگ برانچ نے اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے واپس منگوائی گئی کاروں کیلئے اوور دی ایئر سافٹ ویئر اپ ڈیٹ فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے، جس کی اپ ڈیٹس مفت ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق واپس منگوائی جانے والی گاڑیوں میں 26 اگست 2014 سے 20 دسمبر 2023ء  کے درمیان تیار کردہ تقریبا 16 لاکھ 10 ہزار درآمد شدہ ماڈلز ایس، ایکس، تھری اور مقامی طور پر تیار کردہ ماڈل تھری اور وائی گاڑیاں بھی شامل ہیں۔

مزیدخبریں