پیپلز بس سروس کی مزید 30 بسیں کراچی پہنچ گئیں

پیپلز بس سروس کی مزید 30 بسیں کراچی پہنچ گئیں
کیپشن: پیپلز بس سروس کی مزید 30 بسیں کراچی پہنچ گئیں

ویب ڈیسک :شہریوں کو جدید سفری سہولیات کی فراہمی کے مشن میں بڑی پیشرفت پیپلز بس سروس کی مزید 30 بسیں کراچی پہنچ گئیں۔
اہل کراچی کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر آسان، جدید بسوں کی نئی کھیپ شہر قائد پہنچ گئی۔سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کہتے ہیں کہ 30 نئی بسیں چند روز میں سڑکوں پر ہوں گی، شہری کم کرائے میں بہترین ٹرانسپورٹ اور شاندار سروس سے مستفید ہوں گے۔کراچی کے باسیوں نے ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔شہر میں پیپلز بس سروس کی بسوں کی تعداد 192 تو ہوگئی ۔