مولانافضل الرحمان کل کابل جائیں گے

 مولانافضل الرحمان کل کابل جائیں گے
کیپشن:  مولانافضل الرحمان کل کابل جائیں گے

ایک نیوز: جے یو آئی کے سربراہ مولانافضل الرحمان کل کابل جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان افغان حکومت کی دعوت پر کابل کا دورہ کر رہے ہیں اور سابق رکن قومی اسمبلی مولانا جمال الدین محسود بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔
ذرائع نے بتایاکہ دورے کے دوران پاک افغان تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جائےگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان حکام سےکالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سمیت دیگر امور پر بات چیت کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق دورے میں افغان سرزمین کے پاکستان کے خلاف مسلسل استعمال پر بھی بات ہوگی۔
افغان دورے کی دعوت کی تصدیق افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی کی تھی۔