ویب ڈیسک :بنگلادیش میں عام انتخابات سے ایک روز قبل ہنگامے پھوٹ پڑے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش میں 7 جنوری کو ملک بھر میں عام انتخابات کا انعقاد کیا جارہا ہے، تاہم عام انتخابات سے ایک روز قبل ملک ہنگامے پھوٹ پڑے ، مظاہرین نے14پولنگ اسٹیشنزاور 5اسکولوں کو جلادیا۔
ایوزیشن جماعتوں نےعوام سے یوٹیلیٹی بلزاور ٹیکس ادا نہ کرنےکی اپیل کرتے ہوئےسول نافرمانی کی تحریک شروع کر نے کا اعلان کردیا اورملک میں 48گھنٹوں کی ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔اپوزیشن وزیراعظم شیخ حسینہ واجد سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کررہی ہے،الیکشن سے پہلے ملک میں سکیورٹی فورسز کو تعینات کردیا گیاہے۔ یاد رہے کہ بنگلادیش میں گزشتہ روز ٹرین کو آگ لگانے کے واقعے میں 5 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
بنگلادیش: عام انتخابات سے ایک روز قبل ہنگامے ،پولنگ سٹیشن ،اسکول نذر آتش
Jan 06, 2024 | 22:31 PM