کراچی،حادثات میں خاتون سمیت 4افراد جاں بحق

Jan 06, 2024 | 21:47 PM

ویب ڈیسک:کراچی میں ٹریفک حادثات کے دوران خاتون سمیت 4افراد جاں بحق ،4زخمی ہو گئے۔
  اسٹیل ٹاؤن کے علاقے 100 بیڈ اسپتال کے قریب ٹریفک حادثے میں خاتون جاں بحق ہوگئیں، رضا کاروں نے لاش جناح اسپتال منتقل کردی، جن کی شناخت 50 سالہ رشیدہ بی بی کے نام سے ہوئی، راہگیر خاتون نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے دم توڑ گئیں۔
دوسرا ٹریفک حادثہ بفروزن میں ناگن چورنگی فلائی اوور کے قریب پیش آیا جہاں الحبیب ریسٹورنٹ کے نزدیک ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 40 سالہ نور علی جاں بحق ہوگیا، جنھیں عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
کراچی کے علاقے سائٹ اے میں پوسٹ آفس کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا اور لاش چھیپا ایمبولنس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی، ریسکیو حکام کے مطابق متوفی موٹر سائیکل پر سوار تھا  اور  حادثہ نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے پیش آیا جبکہ جاں بحق شہری کی شناخت فوری طور پر نہ ہوسکی تاہم ان کی عمر لگ بھگ 35 سال بتائی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے ویٹا چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں بھی ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا، دونوں کو جناح ہسپتال لے جایا گیا، جہاں متوفی کی شناخت 50 سالہ صابر کے نام سے ہوئی جو کہ راہگیر تھا جبکہ زخمی ہونے والا 30 سالہ سفیان موٹر سائیکل پر سوار تھا۔

مزیدخبریں