ایک نیوز:لاپتا افراد کیس میں سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے کسی کو لاپتا نہ کرنے کی یقین دہانی مانگ لی۔
سپریم کورٹ نے لاپتا افراد کیس سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا جس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے وفاقی حکومت سے کسی کو لاپتا نہ کرنے کی یقین دہانی مانگ لی۔
سپریم کورٹ کے جاری کردہ تحریری حکم نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت تحریری یقین دہانی جمع کرائے کسی کو لاپتا نہیں کیا جائے گا، کسی بھی شہری کو قانون کے برعکس نہیں اٹھایا جائے گا۔
سپریم کورٹ نے بلوچ مظاہرین کے پرامن احتجاج پر پولیس کو ناروا سلوک سے روک دیا اور تحریری حکم نامے میں کہا کہ پُرامن احتجاج سب کا حق ہے، کسی بھی شہری کو قانون کے برعکس گرفتار نہیں کیا جائے۔