پی ٹی آئی کی لیول پلیئنگ فیلڈ کی درخواست ،چیف سیکرٹری نے رپورٹ جمع کرادی 

Jan 06, 2024 | 20:31 PM

ویب ڈیسک :تحریک انصاف کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست پر  چیف سیکرٹری پنجاب نے سپریم کورٹ میں تفصیلی رپورٹ جمع کروادی۔

چیف سیکرٹری کا تفصلی رپورٹ میں کہنا ہے کہ  حکومت پنجاب پرامن آزادانہ شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے تمام اقدامات اٹھانے کیلئے پر عزم ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب آنے والی ہدایت کو تمام ڈی آر اوز کو عملدرآمد کیلئے بھجوایا گیا۔ڈی آر اوز سمیت دیگر افسران کو بھجوائی گئیں تاکہ تمام امیدواروں بلا خوف خطر اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا سکیں۔ کاغذات نامزدگی کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کی ہدایات کئیں گئیں۔ آرٹیکل 220 کے مطابق پرامن شفاف انتخابات کیلئے تمام ڈپٹی کمشنروں کو الیکشن کمیشن کے ساتھ مکمل تعاون کی بھی ہدایت کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق  قومی اسمبلی کی 141 جنرل نشستوں پر 3621 اور پنجاب کی 297 صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر 8935 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔ کاغذات نامزدگی کی منظوری کا مجموعی تناسب تقریباً 85 فیصد رہا۔شاید کوئی ایسا اہم واقعہ ہوا ہو جس میں امیدوار یا اس کے تجویز کنندہ یا حمایتی کاغذات داخل نہ کر سکے ہوں۔ڈپٹی کمشنرز کی رپورٹس کے مطابق، کل درخواستوں میں سے پی ٹی آئی کے 1195 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔مسترد شدہ کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں متعلقہ الیکشن اپیلٹ ٹربیونلز میں دائر کی جا رہی ہیں۔

مزیدخبریں