ہیکرز کی آسانی سے جی میل اکاؤنٹ تک رسائی،ماہرین نے خبردارکردیا

ہیکرز کی آسانی سے جی میل اکاؤنٹ تک رسائی،ماہرین نے خبردارکردیا
کیپشن: ہیکرز کی آسانی سے جی میل اکاؤنٹ تک رسائی،ماہرین نے خبردارکردیاہیکرز کی آسانی سے جی میل اکاؤنٹ تک رسائی،ماہرین نے خبردارکردیا

ویب ڈیسک :ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ہیکرز بغیر پاسورڈ جی میل اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
تجزیے میں معلوم ہوا ہے کہ خطرناک قسم کا میلویئر ثالث فریق کوکیز کا استعمال کرتے ہوئے لوگوں کے نجی ڈیٹا تک غیر قانونی رسائی حاصل کر سکتا ہے، اور اس کو ہیکنگ گروپ پہلے ہی آزما چکے ہیں۔پہلے ایک ہیکر نے اکتوبر 2023 میں پیغام رسانی کے پلیٹ فارم ٹیلی گرام پر کیا تھا۔
پوسٹ میں بتایا گیا تھا کہ کس طرح کوکیز (جن کو ویب سائٹ اور براؤزر اپنی کارکردگی بہتر کرنے کے مقصد سے صارفین کا پیچھا کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں) سے جڑی کمزوریوں کو ذریعہ بنا کر اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔
گوگل تصدیقی کوکیز صارفین کو بار بار ان کی لاگ ان تفصیلات درج کیے بغیر ان کے اکاؤنٹ تک رسائی دیتے ہیں۔ تاہم، ہیکرز نے ایسا راستہ تلاش کر لیا ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے وہ ان کوکیز کو حاصل کر لیتے ہیں تاکہ دو جہتی تصدیقی مرحلے سے بچا جا سکے۔