درفشاں سے شادی،عفان وحید نے خاموشی توڑ دی

درفشاں سے شادی،عفان وحید نے خاموشی توڑ دی
کیپشن: درفشاں سے شادی،عفان وحید نے خاموشی توڑ دی

ویب ڈیسک: معروف اداکار عفان وحید نے ساتھی اداکارہ درفشاں سلیم سے شادی کی خبروں پرخاموشی توڑ دی۔


معروف اداکار عفان وحید کانجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہنا تھا کہ “درفشاں کے ساتھ عروسی لباس میں وائرل ہونے والی تصاویر شادی کی نہیں بلکہ اُن کے برائیڈل شوٹ کی تھیں”۔ “میرا اور درفشاں سلیم کا ڈراما آیا تھا جوکہ کافی مقبول ہوا تھا جس کے بعد ایک برانڈ نے ہمیں برائیڈل فوٹو شوٹ کرنے کی پیشکش کردی تھی”۔
اداکار نے کہا کہ “وہ فوٹو شوٹ جیسے ہی وائرل ہوا تو سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر یہ افواہیں پھیل گئی تھیں کہ میں نے درفشاں سلیم سے شادی کرلی ہے جبکہ وہ صرف فوٹو شوٹ تھا”۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ “ڈراموں میں اور یوٹیوب پر کافی بار میری شادی کی جاچکی ہے لیکن حقیقت میں میرا شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے”۔