ایک نیوز :ن لیگ نے لاہور اور ملتان میں استحکام پاکستان پارٹی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر رضامندی کا اظہارکردیا ۔
ذرائع کےمطابق ن لیگ کے مقامی رہنما صدیق بلوچ لودھراں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر راضی نہیں ہورہے ، لودھراں میں ن لیگی رہنما صدیق بلوچ کا آزاد الیکشن لڑنے کا امکان ہے ، سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے مذاکرات میں ڈیڈ لاک ، ن لیگ نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ٹکٹ جاری نہ کرنے کا عندیہ بھی دیدیا ہے ۔