عامر خان کی بیٹی اراخان کے شوہر بیوی سے بھی امیر نکلے

Jan 06, 2024 | 18:10 PM

ویب ڈیسک :بالی وڈ اداکار عامر خان کی بیٹی ارا خان کے شوہر اپنی بیوی سے بھی زیادہ دولت کے مالک نکلے۔
 ارا خان نے تین جنوری کو اپنے دیرینہ ہندو دوست نوپور شیکھرے سے شادی کی تھی۔قدرے غیر معروف ہندو نوجوان سے شادی کرنے پر کروڑوں لوگ حیران رہ گئے ۔
 بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ نوپورے شیکھرے اپنی اہلیہ ارا خان سے زیادہ امیر ہیں۔ اگرچہ عامر خان کی مجموعی دولت 1862 کروڑ روپے تک ہے لیکن ان کی بیٹی ارا خان کی دولت کم ہے۔
رپورٹ کے مطابق ارا خان کے اثاثوں کی مالیت 4 کروڑ 90 لاکھ روپے تک ہے، یعنی ان کے پاس تقریبا 5 کروڑ روپے کی ملکیت ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ارا خان کے شوہر نوپور شیکھرے کے اثاثوں کی مالیت 8 کروڑ 20 لاکھ روپے تک ہے۔یعنی دونوں میاں اور بیوی کی مجموعی طور پر تقریبا 13 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

مزیدخبریں