چینی کمپنی ون پلس نے اپنا پہلا فون ون پلس ایس 3 متعارف کرادیا

سال کا پہلا ون پلس ایس3متعارف
کیپشن: سال کا پہلا ون پلس ایس3متعارف

ویب ڈیسک: چینی کمپنی ون پلس نے سال 2024 کا اپنا پہلا فون ون پلس ایس 3 متعارف کرادیا۔
ون پلس ایس 3 کو اوپو کے بنائے گئے آپریٹنگ سسٹم کلرز او ایس 14 کے ساتھ پیش کیا گیا ہے جو کہ گوگل کے اینڈرائیڈ 14 کی طرح کام کرتا ہے۔فون کو 7۔6 انچ اسکرین جب کہ تین بیک کیمروں اور ایک سنگل سیلفی کیمرا کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔
ون پلس ایس 3 کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا جب کہ بیک پر تین کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 50، دوسرا 8 اور تیسرا 2 میگا پکسل کا دیا گیا ہے۔فون کو 12 اور 16 جی بی ریم جب کہ 256 اور 512 جی بی میموری کے ماڈیولز میں پیش کیا گیا ہے۔
ون پلس ایس 3 میں فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر سکیورٹی فیچرز بھی دیے گئے ہیں جب کہ اس مین اسنیپ ڈریگن کی چپ دی گئی ہے۔
فون کو ابتدائی طور پر صرف چین میں پیش کیا گیا ہے، تاہم جلد ہی اسے پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک میں بھی پیش کردیا جائے گا۔
فون کے 12 جی بی ماڈیول کی قیمت پاکستانی ایک لاکھ روپے تک جب کہ 16 جی بی ماڈیول کی قیمت پاکستانی ایک لاکھ 30 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے۔