الیکشن مقررہ وقت پرہوں گے،قرارداد کی کوئی حیثیت نہیں،بیرسٹرگوہر

Jan 06, 2024 | 17:28 PM

ویب ڈیسک :رہنما پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کاکہنا ہے کہ انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے،سینیٹ کی قرارداد کی کوئی حیثیت نہیں ۔
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کاکہنا تھا کہ 14سینیٹرز کی موجودگی میں الیکشن التوا کی قرارداد پاس ہونے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔ امید ہے کہ الیکشن کمیشن مقررہ وقت پر الیکشن کروائے گا، ہم چاہتے ہیں کہ ہرصورت الیکشن ہوں، آئین اور سپریم کورٹ کے مطابق الیکشن کا انعقاد مقررہ مدت میں ہونا لازم ہے۔
بیرسٹرگوہر کاکہنا تھا کہ صدر نے بھی الیکشن کروانے کے لیے دستخط کر رکھے ہیں، سپریم کورٹ تو یہ بھی کہہ چکا کی الیکشن کا 8 فروری کو انعقاد پتھر پر لکیر ہے۔
ایک سوال کے جواب میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں بلے کے نشان سے متعلق درخواست پر پیر تک فیصلہ ہوجائے، سپریم کورٹ کا جو فیصلہ ہوگا منظور ہوگا۔

مزیدخبریں