تحریک انصاف کے بانی رکن نجیب ہارون ایم کیو ایم میں شامل

Jan 06, 2024 | 18:00 PM

ایک نیوز :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رکن نجیب ہارون متحدہ قومی موومنت (ایم کیو ایم) پاکستان میں شامل ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی کے سابق سینئر نائب صدراور سابق رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون نے ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت اختیار کرلی، نجیب ہارون پاکستان انجینئرنگ کونسل کے موجودہ چیئرمین بھی ہیں۔

نجیب ہارون نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات کی، انہوں نے کنوینر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی، سینئر رہنما فاروق ستار اور سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال سے ملاقات کی، جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نجیب ہارون نے کراچی سے انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا رکھے ہیں۔

مزیدخبریں