ایک نیوز:ن لیگ آئی پی پی نے قومی اسمبلی کے 5 اور صوبائی اسمبلیوں کی 11 نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق رائے کرلیا.
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ سےاستحکام پاکستان پارٹی کی قومی کے5اور11صوبائی حلقوں پرسیٹ ایڈجسٹمنٹ پراتفاق ہوگیا۔
اوکاڑہ سے آئی پی ۔پی کے صمصام بخاری کے ساتھ ن لیگ کی ایڈجسٹمنٹ پر بات چیت جاری ہے۔ صمصام بخاری سے ایڈجسٹمنٹ کی صورت میں آئی پی پی کے این اے کے 6 حلقے ہوں گے .
دوسری طرف ایڈجسٹمنٹ نہ ہونے والے حلقوں میں آئی پی پی رہنماؤں نے آزاد الیکشن لڑنے پر غور شروع کردیا ہے۔
ایک لیگی رہنما کاکہنا ہے کہ ق لیگ ایم کیو ایم جی ڈی اے جے یو آئی سے بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر مثبت پیشرفت ہوئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم اور جی ڈی اے سے ن لیگی وفد کی ایک اور ملاقات ہوگی.