ایک نیوز: الیکشن مقررہ وقت پر کرائے جائیں، سینیڑ مشتاق نے قرارداد سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرا دی۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کا انعقاد آئینی تقاضا ہے۔ مقررہ وقت پر الیکشن انعقاد الیکشن کمیشن اور نگران حکومت کی ذمہ داری ہے۔ الیکشن کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ آچکا ہے۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ 8 فروری کو الیکشن تاریخ مقرر کی جا چکی ہے۔ امن و امان اور موسم کو بنیاد بنا کر سینیٹ سے الیکشن التوا کی منظور کرائی جانے والی قرارداد غیر آئینی اور غیر جمہوری ہے۔ سینیٹ کو آئین کے خلاف کسی اقدام کا اختیار نہیں۔
سپریم کورٹ کے فیصلے اور الیکشن کمیشن کے اعلان کے مطابق 8 فروری کو صاف شفاف الیکشن کرائے جائیں۔ لیول پلینگ فیلڈ سب جماعتوں کو دیا جائے۔ سینیٹ سے الیکشن التوا سے متعلق منظور قرراداد کو کالعدم تصور کیا جائے۔
قرارداد کے متحرک سینیٹر مشتاق ہیں۔ انہوں نےیہ بھی کہا ہے کہ کل انتخابات کے خلاف منظور کردہ قرارداد غیر موثر ہے۔ پیپلزپارٹی کے سینیٹر تاج حیدر نے انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد کو چئیرمین کی سازش قرار دیا ہے۔
مسلم لیگ اور پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتیں انتخابات کے التوا کی قرارداد مسترد کرچکی ہیں۔