شکرگڑھ: بھارتی فلمی ستاروں کی کرتارپور آمد 

شکرگڑھ: بھارتی فلمی ستاروں کی کرتارپور آمد 
کیپشن: Shakargarh: Indian film stars arrive in Kartarpur

ایک نیوز: شکرگڑہ میں بھارتی فلمی ستاروں نے کرتارپور کا دورہ کیا ہے۔ کرتارپور آنے والوں میں لیجنڈ فنکارہ ڈولی سنگھ، ونے جوشی اور ارویندر بھٹی شامل ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق فلم اداکارسندھیا گپتا،شمی چوہدری، کمل جیت سنگھ اور تیجندر ادا بھی دربار کرتار پور پہنچ گئے۔ 

بھارتی شاعر ادیب گگندیپ کور،پنجابی  فلمی اداکارہ پریتی جی اور منپریت کور بھی کرتارپور پہنچ گئیں۔ پنجابی گلوکارجسپریت شرما اور بالی ووڈ گلوکارتیجوانی کٹو اور بلبیر کور بھی کرتارپور پہنچ گئیں۔

بھارتی فنکاروں نے دربار کرتارپور میں ماتھا ٹیکا اور بہترین انتظامات پر شکریہ ادا کیا۔