بھٹو کی سزائے موت پر صدارتی ریفرنس، پیپلزپارٹی کا 108 صفحات پرمشتمل جواب جمع

Jan 06, 2024 | 14:26 PM

ایک نیوز: سپریم کورٹ میں سابق وزیراعظم ذوالفقار بھٹو کی سزائے موت کے خلاف صدارتی ریفرنس کے معاملے میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے 108 صفحات پر مشتمل تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریری جواب بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے وکیل فاروق ایچ نائیک نے سپریم کورٹ میں جمع کروایا۔ ذرائع کے مطابق تحریری جواب میں مختلف کتابوں کے حوالہ جات موجود ہیں۔ 

تحریری جواب میں سابق چیف جسٹس نسیم حسن شاہ کے انٹرویو کی تفصیلات شامل کی گئی ہیں۔ جبکہ انٹرویو کی یو ایس بی اور سی ڈی بھی جمع کروا دی گئی۔ تحریری جواب میں انٹرویو کی انگریزی اور اردو میں ٹرانسکرپٹ بھی جمع کروائی گئی ہے۔ 

یاد رہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 9 رکنی لارجر بینچ 8 جنوری کو ذوالفقار بھٹو صدارتی ریفرنس کیس کی سماعت کرے گا۔

مزیدخبریں