این اے239 لیاری: جی ڈی اے کا سابق ایم این اے شکور شاد کی حمایت کا اعلان

Jan 06, 2024 | 14:21 PM

ایک نیوز: جی ڈی اے نے عام انتخابات میں لیاری کی قومی اسمبلی کی نشست پر سابق ایم این اے شکور شاد کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق لیاری سے سابق رکن قومی اسمبلی نے جی ڈی اے رہنما سے رابطہ کیا۔ ذرائع کے مطابق عبدالشکورشاد نے جی ڈی اے رہنما ڈاکٹر صفدرعباسی اور سرادر رحیم سے ملاقات کی ہے۔ 

ذرائع نے بتایا ہے کہ این اے 239 پر جی ڈی اے نے شکور شاد کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔ 

اس حوالے سے جی ڈی اے نے عبدالشکور شاد کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کراٸی ہے۔

مزیدخبریں