ایک نیوز: گزشتہ روز اسلام آباد میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے سنی علماء کونسل کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا مسعود الرحمان عثمان کی نماز جنازہ ادا،سپرد خاک کردیا گیا ۔
مسعود الرحمان کی وصیت کے مطابق ان کے بھائی نے نماز جنازہ پڑھائی۔
مولانا مسعود الرحمان عثمان کی نمازجنازہ میں سماجی و سیاسی شخصیات کے علاوہ سنی علماء کونسل پاکستان کے سربراہ مولانا محمد احمد لدھیانوی، علامہ غازی اورنگزیب فاروقی،سابق ایم پی اے جھنگ معاویہ اعظم سمیت تینوں مسالک کی جماعتوں کے مرکزی رہنماؤں، کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
مولانا مسعود الرحمن عثمانی کی نماز جنازہ سے قبل کارکنان پارلیمنٹ کے سامنے نماز جنازہ ادا کرنے کا مطالبہ کرتے رہے۔
علامہ محمد احمد لدھیانوی کاخطاب:۔
علامہ محمد احمد لدھیانوی کاخطاب میں کہنا تھا کہ کہیں صبر کا دامن تنگ نہ ہوجائے۔ہمارے یہ نوجوان کسی اور راستے کا انتخاب نہ کرلیں۔پھر آپ ہمیں بلائیں گے مگر آپکی آواز ہمیں سنائی نہیں دےگی۔ان نوجوانوں کو امن کا درس دیتے ہوئے ہماری زبان تھک گئی ہے۔یہاں بہت سارے بلوچ بھائیوں کا حق لینے کتنے دنوں سے بیٹھے ہوئے ہیں۔ہمارے لئے پارلیمنٹ جانا کوئی مشکل نہیں ۔اگر دھرنے کا فیصلہ کرلیا تو تب تک نہیں جائیں گے جب تک حق نہیں لیتے ۔10 جنوری ایصارالحق قاسمی کی شہادت کا دن ہے۔12 جنوری جمعہ کے دن ہمیں مسعود الرحمن کا قاتل چاہیے۔
علامہ محمد احمد لدھیانوی کامزید کہنا تھا کہ ہمیں بتانا ہوگا کہ ہم نے قاتل کو گرفتار کرلیا ہے۔اگر قاتل گرفتار نہیں ہوا تو 12 جنوری اگلا لائحہ عمل دینگے۔5 دن پہلے مسعود الرحمن سے آخری ملاقات ہوئی ہے۔
علامہ اورنگزیب فاروقی کا خطاب:
علامہ اورنگزیب فاروقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ دوست کہہ رہے تھے پارلیمنٹ جانا چاہتے ہیں لیکن جس پارلیمنٹ کو تالا لگا ہے اس کو کیوں جائیں؟ پارلیمنٹ جائیں گے لیکن اعظم طارق کی طرح جائیں گے۔ یہ فوج پارلیمنٹ اور ملک ہمارا ہے۔ قائد فیصلہ کریں جو وہ کہیں گے وہی کریں گے۔
اہلسنت والجماعت پنجاب کے صدر اشرف طاہر کا خطاب:
اہلسنت و الجماعت پنجاب کے صدر اشرف طاہر نے اپنے خطاب میں کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس کو شامل تفتیش کیا جائے۔ علامہ راجہ ناصر عباس نے آج کل پی ٹی آئی کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے۔ہمارے قاتل ہمیں معلوم ہیں۔ پارہ چنار سے چلنے والی فیس بک آئی ڈیز کو دیکھا جائے۔
نمازجنازہ سے قبل خطیب لال مسجد مولانا عبدالعزیز نے بھی اجتماع سے خطاب کیا۔
قبل ازیں علامہ مسعودالرحمن عثمانی کی نماز جنازہ سے قبل اسٹیج سے پارلیمنٹ کی جانب جانے کے اعلانات کیے جاتے رہے۔ تاہم سنی علماء کونسل کے جنرل سیکرٹری علامہ عبدالرحمان نے کارکنان کو منع کردیا۔ علامہ عبدالرحمان نے کہا کہ اگلا لائحہ عمل علامہ اورنگزیب فاروقی اور محمد احمد لدھیانوی طے کرینگے۔