الیکشن تاخیر پر پی ٹی آئی کے سابق وزیرداخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر کا ردعمل آگیا

Jan 06, 2024 | 14:03 PM

ایک نیوز: سینیٹ میں انتخابات میں تاخیر کی قرارداد کثرت رائے سے منظور ہونے کے بعد اب پی ٹی آئی دور حکومت میں وزیرداخلہ پنجاب رہنے والے کرنل (ر) ہاشم ڈوگر کا ردعمل آگیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں سابق وزیرداخلہ پنجاب کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ موسم کی شدت خاص طور پر صوبہ بلوچستان اور کے پی کے میں دہشتگردی کی لہر کی وجہ سے الیکشن میں کچھ تاخیر ہوتی نظر آرہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب دیکھتے ہیں کہ چیف جسٹس پاکستان اس معاملے کو کیسے دیکھتے ہیں۔

مزیدخبریں