ایک نیوز: سینیٹ میں انتخابات میں تاخیر کی قرارداد کثرت رائے سے منظور ہونے کے بعد اب پی ٹی آئی دور حکومت میں وزیرداخلہ پنجاب رہنے والے کرنل (ر) ہاشم ڈوگر کا ردعمل آگیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں سابق وزیرداخلہ پنجاب کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ موسم کی شدت خاص طور پر صوبہ بلوچستان اور کے پی کے میں دہشتگردی کی لہر کی وجہ سے الیکشن میں کچھ تاخیر ہوتی نظر آرہی ہے۔
موسم کی شدت خاص طور پہ صوبہ بلوچستان اور کے پی کے میں دہشترگردی کی لہر کی وجہ سے الیکشن میں کچھ تاخیر ہوتی نظر آ رہی ہے۔ اب دیکھتے ہیں چیف جسٹس پاکستان اس معاملےکو کیسے دیکھتے ہیں
— Hashim Dogar (@ColhashimDogar) January 5, 2024
انہوں نے مزید کہا کہ اب دیکھتے ہیں کہ چیف جسٹس پاکستان اس معاملے کو کیسے دیکھتے ہیں۔