ایک نیوز: فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کو راناثناءاللہ کے گھر پر حملے کے کیس میں پی ٹی آئی قیادت کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پی ٹی آئی قیادت کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ زرتاج گل، زین قریشی، اسد عمر، فواد چوہدری اور عمر ایوب کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ ڈاکٹر شہباز گل، مراد سعید، اعظم سواتی، حماد اظہر کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہوئے ہیں جبکہ سابق ایم پی اے جوبیل عامر، میاں اسلم اقبال، کرنل ریٹائرڈ اعجاز منہاس کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے۔
چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے جیل میں ہونے کی وجہ سے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کیے گئے۔ پی ٹی آئی قیادت سے وابستہ 44 افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں۔