ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے،الرٹ جاری

ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے،الرٹ جاری
کیپشن: ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے،الرٹ جاری

ایک نیوز: کوئٹہ اور اس کے گردونوح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

تفصیلا ت کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے 11 بج کر 9 منٹ پر محسوس کیے گئے، جن کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی، جبکہ زلزلے کا مرکز 98 کلومیٹر زیر زمین کوہ ہندوکش افغانستان تھا۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ ٹیموں اور کنٹرول روم کو فوری طور پر الرٹ کر دیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔