وزیرآباد:سابق آئی جی پنجاب پولیس انتقال کر گئے

Jan 06, 2024 | 12:49 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: وزیرآباد کے سابق آئی جی پنجاب پولیس قاضی ذوالفقار علی قریشی انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق  وزیرآباد  سے تعلق رکھنے والے سابق آئی جی پنجاب قاضی ذوالفقار علی قریشی کچھ روز سے علیل تھے۔قاضی ذوالفقار علی قریشی 18 اگست 1996 سے 26 نومبر 1996 تک آئی جی پنجاب پولیس تعینات رہے۔

قاضی ذوالفقار علی قریشی کی نماز جنازہ اتوار دن 3 بجے پیر میٹھا  قبرستان میں ادا کی جائیگی۔

مزیدخبریں