ایک نیوز:سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کی طبعیت ناسازی کا معاملہ ،صدر پی ٹی آئی چوہدری پرویز الہی اڈیالہ جیل سے آر آئی سی روانہ،چوہدری پرویز الہی کو سخت سیکورٹی میں ایمبولینس کے ذریعے آر ائی منتقل کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ آر ائی سی میں پرویز الہی کا طبی معائنہ اور ٹیسٹ کئے جائیں گے،4 روز قبل بھی سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل سے آر آئی سی منقتل کیا گیا تھا۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق آر آئی سی میں چودھری پرویز الٰہی کا تھیلیم سکین ٹیسٹ کیا گیا جو نارمل تھا۔