امریکی صدر دوران تقریر پھر بھول گئے، خاتون اول کی مدد کیلئے انٹری

Jan 06, 2024 | 12:01 PM

ویب ڈیسک: ریاست پنسلوانیا میں جمہوریت پر 80 سالہ امریکی صدر جو بائیڈن کی بےہنگم تقریر پر خاتون اول جل بائیڈن نے صورتحال کو سنبھال لیا  اور صدر کو اسٹیج سے نیچے لے گئیں۔

پنسلوانیا میں جمہوریت پر بےہنگم تقریر کرنے کے بعد فوری طور پر خاتون اول جِل بائیڈن اسٹیج پر اپنے شوہر سے گلے ملنے کے لیے پہنچ گئیں اور انہیں گلے میں ہاتھ ڈال کر اسٹیج سے نیچے اتار کرلے گئیں۔

یہ واقعہ امریکہ کے معمر ترین صدر کی عمر کے بارے میں مزید تشویش پیدا کر رہا ہے کیونکہ بائیڈن دوسری مدت کے لیے الیکشن لڑنے کے بھی خواہش مند ہیں۔

یہ سب کچھ پہلی بار نہیں کہ بائیڈن سٹیج پر جا کر واپسی کا راستہ بھولے ہوں اس سے پہلے بھی وہ ایک تقریب کے دوران ایسا کرچکے ہیں۔

یادرہے ستمبر 2022  میں بھی80 سالہ جوبائیڈن نے جب اقوام متحدہ کی گلوبل فنڈ کانفرنس میں شرکت کی تو صدرجوبائیڈن سٹیج پرچڑھ تو گئے مگرواپس کہاں سے اترنا ہے یہ بھول گئے اور کبھی ادھرتو کبھی ادھر بھٹکتے رہے۔

امریکی ریپبلکن پارٹی کے 60 سے زائد ارکان صدر بائیڈن کو ایک سے زائد مرتبہ خط بھیج چکےہیں جس میں ان سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اپنی ذہنی صلاحیتوں کا اندازہ لگانے کے لیے ٹیسٹ کرائیں یا آئندہ صدارتی دوڑ سے دستبردار ہوجائیں۔

امریکی صدر کئی تقاریب میں شرکت کرتے وقت لڑکھڑا کر گرچکے ہیں۔ کولوراڈو میں ایئر فورس اکیڈمی کے گریجوایٹس کو سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کے دوران پوڈیم سے ٹھوکر کھا کر گھٹنوں کے بل گر گئے تھے۔ جب انہیں امریکی سیکرٹ سروس کے ارکان نے سہارا دے کر اٹھایاتھا۔

تاہم لگتا ہے کہ وائٹ ہاؤس نے اب اپنی حکمت عملی تبدیل کرلی ہے اور سیکرٹ سروس کے ارکان کی بجائے خاتون اول کو ان پر نظر رکھنے کا کام سونپ دیا ہے۔

مزیدخبریں