ویب ڈیسک: ریاست پنسلوانیا میں جمہوریت پر 80 سالہ امریکی صدر جو بائیڈن کی بےہنگم تقریر پر خاتون اول جل بائیڈن نے صورتحال کو سنبھال لیا اور صدر کو اسٹیج سے نیچے لے گئیں۔
پنسلوانیا میں جمہوریت پر بےہنگم تقریر کرنے کے بعد فوری طور پر خاتون اول جِل بائیڈن اسٹیج پر اپنے شوہر سے گلے ملنے کے لیے پہنچ گئیں اور انہیں گلے میں ہاتھ ڈال کر اسٹیج سے نیچے اتار کرلے گئیں۔
BREAKING - NEW ARRANGEMENT: First Lady @DrBiden now escorts President @JoeBiden off the stage after his remarks in PA. President Biden has been struggling to find his way off the stage during previous remarks. The problem has now been solved. WATCHpic.twitter.com/SjwlaIWNVG
— Simon Ateba (@simonateba) January 5, 2024
یہ واقعہ امریکہ کے معمر ترین صدر کی عمر کے بارے میں مزید تشویش پیدا کر رہا ہے کیونکہ بائیڈن دوسری مدت کے لیے الیکشن لڑنے کے بھی خواہش مند ہیں۔
یہ سب کچھ پہلی بار نہیں کہ بائیڈن سٹیج پر جا کر واپسی کا راستہ بھولے ہوں اس سے پہلے بھی وہ ایک تقریب کے دوران ایسا کرچکے ہیں۔
یادرہے ستمبر 2022 میں بھی80 سالہ جوبائیڈن نے جب اقوام متحدہ کی گلوبل فنڈ کانفرنس میں شرکت کی تو صدرجوبائیڈن سٹیج پرچڑھ تو گئے مگرواپس کہاں سے اترنا ہے یہ بھول گئے اور کبھی ادھرتو کبھی ادھر بھٹکتے رہے۔
امریکی ریپبلکن پارٹی کے 60 سے زائد ارکان صدر بائیڈن کو ایک سے زائد مرتبہ خط بھیج چکےہیں جس میں ان سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اپنی ذہنی صلاحیتوں کا اندازہ لگانے کے لیے ٹیسٹ کرائیں یا آئندہ صدارتی دوڑ سے دستبردار ہوجائیں۔
امریکی صدر کئی تقاریب میں شرکت کرتے وقت لڑکھڑا کر گرچکے ہیں۔ کولوراڈو میں ایئر فورس اکیڈمی کے گریجوایٹس کو سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کے دوران پوڈیم سے ٹھوکر کھا کر گھٹنوں کے بل گر گئے تھے۔ جب انہیں امریکی سیکرٹ سروس کے ارکان نے سہارا دے کر اٹھایاتھا۔
تاہم لگتا ہے کہ وائٹ ہاؤس نے اب اپنی حکمت عملی تبدیل کرلی ہے اور سیکرٹ سروس کے ارکان کی بجائے خاتون اول کو ان پر نظر رکھنے کا کام سونپ دیا ہے۔