ایک نیوز: نو مئی کے واقعات کے ماسٹرمائنڈ کے تعین کیلئےوزیراعظم نے چار رکنی وزارتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے 9 مئی 2023 کے واقعات کا جائزہ لینے، ایسے واقعات کی آئندہ کے لئے روک تھام سمیت سفارشات کی تیاری کے لئے 4 رکنی کابینہ کمیٹی تشکیل دی ہے۔ جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر قانون کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔ وزیر داخلہ، وزیر اطاعت و نشریات اور وزیر ہیومن رائٹس کمیٹی کے ممبران کمیٹی میں شامل ہیں۔ کمیٹی کو 14 دن میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
کابینہ کمیٹی کا ایجنڈا:
4 رکنی کابینہ کمیٹی کے ایجنڈے میں بتایا گیا ہے کہ کمیٹی 9 مئی 2023 کو پیش آنے والے واقعات کا ماسٹر مائنڈ، منصوبہ سازوں، سہولت کاروں اور ایگزیکیوٹرز کی شناخت اور کردار کا پتہ لگائے گی۔ وجوہات کا تجزیہ کرنا اور ان واقعات کی ذمہ داری کا تعین کرنا ایجنڈے میں شامل ہے۔
ان کے فوری اور طویل مدتی مضمرات کا جائزہ لینا ہوگا۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے احتیاطی تدابیر تجویز کرنا کہ قومی سلامتی کی ایسی خلاف ورزی کا اعادہ نہ ہو۔ اس طرح کی تکرار کو روکنے کے لیے موجودہ قانونی نظام کو مضبوط کرنے کے لیے اقدامات کی سفارش ایجنڈے کا حصہ ہوگی۔