حافظ آباد:آتشزدگی کے باعث چھت گرنے سے4افراد جاں بحق

Jan 06, 2024 | 11:33 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: حافظ آباد میں آتشزدگی کے باعث گھر کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق حافظ آبادسے 15کلو میٹر دور  نواحی علاقہ رامکے چٹھہ اصف علی نے بکریاں رکھی ہوئی تھیں بکریوں کے چارہ کے لیے اس نے اپنے گھر کی چھت پر پرالی سٹا ک کی ہوئی تھی.پرالی میں الصبح اچانک اگ لگنے کی وجہ سے چھت گر گئی جس سے  4 افراد موقع پر جانبحق ہوگئے جبکہ  4 افراد  شدید زخمی ہوگئے ۔

حکام کا کہنا ہے کہ جانبحق ہونے والوں کی شناخت 40 سالہ آصف، 35 سالہ شازیہ زوجہ آصف، 14 سالہ ایمان فاطمہ دختر آصف۔ 5 سالہ زلیخا  دختر آصف کے ناموں سے ہوئی ۔

زخمی افراد میں 30 سالہ نعیم، 22سالہ علی حمزہ، 19 سالہ عاصم ، 24 سالہ عثمان شامل ہیں 1122 ٹیمیں ریسکیو ٹیم نے آگ پر قابو پالیا۔ زخمی افراد کو ٹراما سنٹر منتقل  کیاگیاتھا۔معمولی زخمی ہونے کی وجہ سے ان کو فارغ کردیا گیا۔جبکہ مرنے والوں کا نماز جنازہ شام کو متوقع ہے۔

دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے واقعے پرافسوس کرتے ہوئے حافظ آباد کے علاقے میں  گھر کی چھت گرنے سے 4 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا ہے۔وزیر اعلی محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت  کیا ہے۔اور کہا کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

مزیدخبریں