علامہ مسعود الرحمان عثمانی کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی

ایک نیوز: علامہ مسعود الرحمان عثمانی کو گزشتہ روز بےدردی سے قتل کردیا گیا تھا۔ قتل کے اندوہناک واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی ہے۔ 

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مولانا مسعود الرحمان کی گاڑی غوری ٹاؤن سے گزر رہی ہے۔ جہاں پردو موٹر سائیکل سوار آئے اور بھرےبازار میں انکی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے آسانی سے فرار ہوگئے۔ راہگیر خوف و ہراس کا شکار ہو کے فائرنگ کا نشانہ بننے والی گاڑی کو دور سے دیکھتے رہ گئے۔