ویب ڈیسک: امریکا میں الاسکا ایئرلائن کے ایک جہاز کو دوران پرواز کھڑکی ٹوٹ جانے کی وجہ سے ایمرجنسی لینڈنگ کرنی پڑی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ کی رات پورٹ لینڈ انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر الاسکا ایئرلائنز کی فلائٹ نمبر 1282 کو ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پرواز پورٹ لینڈ سے انٹاریو، کیلیفورنیا کیلئے روانہ ہوئی تھی جب دوران پرواز اس کی ایک بڑی کھڑکی ٹوٹ گئی۔
????#BREAKING: Alaska Airlines Forced to Make an Emergency Landing After Large Aircraft Window Blows Out Mid-Air ⁰⁰#Portland | #Oregon
— R A W S A L E R T S (@rawsalerts) January 6, 2024
⁰A Forced emergency landing was made of Alaska Airlines Flight 1282 at Portland International Airport on Friday night. The flight, traveling… pic.twitter.com/nt0FwmPALE
کھڑکی ٹوٹنے سے ہوا کا دباؤ اتنا زیادہ تھا کہ قریب بیٹھے ایک بچے کی ٹی شرٹ پھٹ گئی۔ بوئنگ 737-900/9 میکس پرواز نے پورٹ لینڈ ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ سے قبل 16 ہزار 300 فٹ تک اڑان بھرلی تھی۔
تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ آیا پرواز میں ہونے والے حادثے کی وجہ سے کوئی زخمی ہوا ہے کہ نہیں؟