ملک 9 مئی نہیں 28 مئی والوں کے سپرد ہوگا: مریم اورنگزیب

ملک 9 مئی نہیں 28 مئی والوں کے سپرد ہوگا: مریم اورنگزیب
کیپشن: ملک 9 مئی نہیں 28 مئی والوں کے سپرد ہوگا: مریم اورنگزیب

ایک نیوز: رہنما مسلم لیگ ن اور سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک 9 مئی نہیں 28 مئی والوں کے سپرد ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام چاہتے ہیں کہ الیکشن مقررہ وقت پر ہوں، انتخابات ضرور ہوں گے، مسلم لیگ ن نے 2018 میں مشکل حالات میں الیکشن لڑا، الیکشن سے کسی کو بھاگنے نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک 9 مئی نہیں 28 مئی والوں کے سپرد ہوگا، ریاست 9 مئی والوں کے چہرے جانتی ہے، 9 مئی کو شرپسندوں نے ریاستی اداروں، ہسپتالوں اور پولیس پر حملے کئے، نو مئی والوں پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے۔ن لیگ کی قیادت میں فیصلہ ہے کہ الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق 8فروری کو الیکشن ہوں گے,پاکستان کی عوام کے لئے  اس قرارداد کی مخالفت کی ہے,یہ لوگ اندر سے چپ اور باہر کھپ ہے.

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو کبھی لیول پلیئنگ فلنڈ نہیں ملی,اس وقت نواز شریف کو ان کی بیٹی کے ساتھ جیل بھیجا,یہ سازش سے پہلے ہائیکورٹ چلے گئے اور اب قرار داد  کی حمایت  کی،ہر رشتے،عدالتوں سے بھاگنے والا الیکشن سے بھاگ رہا ہے،ن لیگ اس طرح کے ڈرامے کرنے والوں کو اب پتا چلے،اب ان کو الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے،ہماری ٹکٹس اناوئنس کا سلسہ شروع ہوچکا ہے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ہم نے میڈیا کے سامنے سب کا انٹرویو کیا ہے،جب ملزم کو عدالت میں پیش کیا تو اس کو کہا گیا کہ گڈ ٹو سے یو۔