ایک نیوز:نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ آج ای رجسٹری آفس کا افتتاح کر دیا گیا ہے،پورے پنجاب میں اب کہیں بھی مینویل رجسٹری نہیں ہو رہی۔
تفصیلات کے مطابق محسن نقوی نے کہا ہے کہ لاہور میں ایک شالا مار دوسرا سمن آباد میں ای رجسٹری کا ٹاسک دے دیا گیا ہے،پورے پنجاب میں گیارہ ای رجسٹری سینٹر اس طرح کے بنے جارہے ہیں،اس میں لوگوں سے فراڈ اور گورنمنٹ کو ریوینیو زیادہ اکٹھا ہوگا۔
محسن نقوی نے کہا ہے کہ ابھی چھٹیوں کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا،مجھے تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا جو کرتے ہیں وہ ان کی مرضی ہے،اگر سسٹم بند ہو گا تو ایک دو گھنٹے میں ٹھیک ہو جائیں گا۔
Inaugurated Lahore's first E-Registry office, revolutionizing land and revenue matters. A one-window solution to eliminate corruption and ensure hassle-free registries.
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) January 6, 2024
11 more offices will soon open at Divisional level across Punjab. #DigitalTransformation @HUDgov… pic.twitter.com/iLx05PElng
دوسری جانب جنرل ہسپتال کے ایمرجنسی بلاک کی اپ گریڈیشن کے کام نے بھی سپیڈ پکڑ لی۔ 80 فیصد مجموعی ورک مکمل کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے رات گئے شدید سردی میں پراگرس کا جائزہ لیا،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ایمرجنسی بلاک کا 2 گھنٹے تک دورہ کیا جبکہ اپ گریڈیشن کے کاموں پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا،وزیر اعلی محسن نقوی چاروں فلور پر گئے اور جاری تعمیراتی سرگرمیوں کامشاہدہ کیا ،ایمرجنسی بلاک کے 2 فلور 20 جنوری سے قبل مکمل کر لئے جائیں گے،31 جنوری تک دیگر 2 فلور بھی مکمل ہو جائیں گے۔
وزیر اعلی محسن نقوی نے کام میں مصروف مزدوروں سے مصافحہ کیا اور کام کے اوقات کار کے بارے پوچھا،ایمرجنسی بلاک کی عمارت کے فرنٹ کو بھی بہتر بنانے کی ہدایت کردی۔وزیر اعلی محسن نقوی نے اس ضمن میں سیکرٹری تعمیرات ومواصلات کو ضروری ہدایات دیں۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ مریضوں کیلئے ایمرجنسی بلاک کو جلد از جلد مکمل کرکے کھول دیا جائے گا،اپ گریڈڈ ایمرجنسی بلاک میں جدید طبی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔
وزیر اعلی محسن نقوی نے بائیو گیس اوراے سی کیلئے وائرنگ کے کام کا جائزہ لیا،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے تعمیراتی سرگرمیوں میں تیزی لانے کا حکم بھی دیدیا۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2024-01-06/news-1704522041-3223.mp4
سیکرٹری تعمیرات و مواصلات اور سیکرٹری صحت نے اپ گریڈیشن کے کاموں اور تکمیل کے بارے میں بریفنگ دی۔صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر۔ کمشنر۔ سی سی پی او۔ ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔