اے این ایف کی کارروائیاں جاری، 12 کلومنشیات برآمد، 2 ملزم گرفتار

اے این ایف کی کارروائیاں جاری، 12 کلومنشیات برآمد، 2 ملزم گرفتار
کیپشن: ANF ​​operations continue, 12 kg of drugs recovered, 2 accused arrested

ایک نیوز: اینٹی نارکوٹکس فورس کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ 5 کارروائیوں کے دوران 12 کلو منشیات برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں برطانیہ سے بھیجے گئے دو  پارسلز سے 150 گرام ویڈ برآمد کی گئی۔ جناح ایئرپورٹ سے بحرین اور آسٹریلیا بھیجے جانے والے دو مختلف پارسلز سے 510 گرام آئس اور 90 گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی۔

لاہور ریلوے اسٹیشن کے قریب دو ملزمان سے 9 کلو آئس اور 2.4 کلو چرس برآمد کرلی گئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔