سینیٹ قرارداد کےدوران کورم کی نشاندہی نہ کرنےپر پی ٹی آئی سینیٹر کو شوکاز جاری

سینیٹ قرارداد کےدوران کورم کی نشاندہی نہ کرنےپر پی ٹی آئی سینیٹر کو شوکاز جاری
کیپشن: سینیٹ قرارداد کےدوران کورم کی نشاندہی نہ کرنےپر پی ٹی آئی سینیٹر کو شوکاز جاری

ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹ میں انتخابات کے التوا کی قرارداد کی منظوری کے دوران کورم کی نشاندہی نہ کرنے پر سینیٹر گردیپ سنگھ کو اظہارِ وجوہ کا نوٹس جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نوٹس مرکزی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف عمر ایوب خان کی جانب سے جاری کیا گیا۔

شوکاز میں کہا گیا ہے کہ سینیٹر گردیپ سنگھ وضاحت کریں کہ ایوان میں انہوں نے کورم کی نشاندہی کیوں نہیں کی؟ 

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سینٹر گردیپ سنگھ وضاحت کریں کہ انہوں نے انتخابات کے التوا کیلئے آنے والی قرارداد کی مخالفت کیوں نہیں کی؟ 

سینیٹر گردیپ سنگھ سے 3 روز میں تحریری جواب طلب کرلیا گیا ہے اور مزید کہا گیا ہے کہ سینیٹر گردیپ سنگھ نے جواب نہ دیا یا ان کا جواب تسلی بخش نہ ہوا تو کارروائی کی جائے گی۔

سینیٹر گردیپ سنگھ انتخابات کے التوا کی قرارداد کی منظوری کے دوران ایوان میں موجود تھے۔

 خیال رہے کہ ایوان بالا (سینیٹ) نے ملک میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات ملتوی کرانے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی۔