ایک نیوز: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کا کہنا ہے کہ کئی ممالک میں کویڈ کیسز میں اضافے کے بعد ملکی ائرپورٹس پر اسکریننگ ہدایات کا نفاذ ہوچکا ہے۔
سی اے سے کے مطابق تمام بین الاقوامی فلائٹس کے دو فیصد مسافروں کی اسکریننگ کے احکامات فوری نافذ العمل ہوں گے۔
سی اے اے کا کہنا ہے کہ این سی او سی کی ہدایات کے بعد مسافروں کی کویڈ-19 اسکریننگ بتدریج شروع ہوچکی ہے، ہر فلائٹ کے دو فیصد مسافروں کا ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ ہوگا۔
سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ دن میں کم سے کم ایک مرتبہ مسافر لاؤنجز میں فیومیگیشن کرنے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
ترجمان سی اے اے کے مطابق ائرپورٹس پر عملہ کو بارڈر ہیلتھ سروسز اہلکاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔