عسکری قیادت، نگران حکومت کی ہدایت، بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

Jan 06, 2024 | 09:39 AM

ایک نیوز: عسکری قیادتِ اور نگران حکومت کی ہدایت پر اداروں کا بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ حکومتی فیصلے کے پیشِ نظر ملک بھر میں بجلی چوری کے خلاف مؤثر کارروائیوں کے ثمرات نظر آنے لگے۔ 

24 تا 31 دسمبر کے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر سے 2.58 بلین روپے وصول اور 107 افراد گرفتار کئے جا چکے ہیں۔ اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد اور ملتان سے 1.39 بلین روپے وصول کئے جا چکے ہیں۔ 

لاہور سے 48 افراد جبکہ 14 افراد ملتان سے گرفتار کئے گئے ہیں۔ پشاور سے 0.50 بلین روپے وصول اور 1 فرد کو گرفتار کیا گیا جبکہ نئے ضم شدہ اضلاع سے 0.02 بلین روپے وصول کئے جاچکے ہیں۔ 

حیدرآباد اور سکھر سے مجموعی طور پر 41 افراد گرفتار اور 0.5 بلین روپے وصول کئے جا چکے ہیں۔ کوئٹہ سے 0.12 بلین روپے وصول اور 3 افراد گرفتار کئے گئے جبکہ گوادر سے 0.05 بلین روپے وصول کئے جا چکے ہیں۔ 

یکم ستمبر سے اب تک کے اعدادوشمار کے مطابق 2.58 بلین روپے وصول کئے جا چکے ہیں۔ متعلقہ حکومتی ادارے بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہیں۔

مزیدخبریں