ایک نیوز: حکومت پاکستان اور عسکری قیادت کے تعاون سے بلوچستان ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔ صوبہ بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبے بلوچستان کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہیں۔
پاک فوج کے تعاون سے بلوچستان میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ ماضی میں بلوچستان کو مختلف مسائل کا سامنا رہا ہے۔ جن سے نمٹنے کا پاک فوج نے بیڑہ اٹھایا۔ پانی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں متعدد ڈیمز کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا۔
رواں سال منگی ڈیم کی تکمیل کے بعد کوئٹہ میں پانی کی قلت کے مسئلے پر بخوبی قابو پایا جا سکے گا۔ بلوچستان کے اضلاع میں باہمی روابط کے لئے سڑکوں اور پلوں کی تعمیر کا کام کامیابی سے جاری ہے جس کے تحت ایم 8، آواران جھل جھاؤ بیلا بریج، این 65 پر پنجرہ بریک اور این 25 پر حب بریج کی تعمیر تکمیلی مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔