محکمہ آبپاشی کی بھل صفائی کی مہم میں لمز(LIMS)کا کردار 

Jan 06, 2024 | 09:14 AM

ایک نیوز: لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم(LIMS) نے موبائل پر نہروں کی نگرانی کیلئے نگران ایپ کا باقاعدہ آغاز کردیا۔ 

اس حوالے سے 3 جنوری 2024 ء کو لمز(LIMS)کے مرکزی دفتر میں تربیتی اجلاس کا بھی انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں محکمہ آبپاشی کے افسران بالا و دیگر افسران نے شرکت کرکے تربیت حاصل کی۔ 

لمز(LIMS)ڈرون اور سیٹلائٹ کے ذریعے 22ہزار کلومیٹر طویل نہروں کی بھل صفائی اور مرمت کا جائزہ لے گا۔ نگرانی جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جائے گی۔ 

اس حوالے سے لمز(LIMS)نگران ٹیموں کی روانگی کا سلسلہ 5 جنوری 2024 ء سے شروع ہو چکا ہے۔

مزیدخبریں